25

ڈی پی او مانسہرہ کا پولیس لائنز کا دورہ، نئے بھرتی پولیس کانسٹیبلان کومبارکباد پیش کی

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے پولیس لائنز کا دورہ کر کے نئے بھرتی ہونے والے پولیس کانسٹیبلان سے ملاقات کی اور انہیں مانسہرہ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آپ جوان لوگ ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ آپ ضلع میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹی کے فرائض بہترین طریقہ سے ادا کریں، ضلع میں امن وامان کا قیام پولیس کی ذمہ داری ہے، ہم بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازیں گے جبکہ ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کانسٹیبلان کے مسائل سن کر انہیں فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں