20

کنگ عبداللہ ہسپتال میں زہریلا کچا ڈسپوز پلانٹ رہائشی آبادی کیلئے خطرناک

مانسہرہ۔ مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال انتظامیہ کی جانب سے رہائشی آبادی میں زہریلا کچڑا ڈیسپوز پلانٹ لگا کر ھزاروں زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا،ھسپتال سے جڑی رہائشی آبادی جہاں پر سینکڑوں گھروں میں ھزاروں مکین آباد ھیں کا محکمہ صحت سے شنوائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال انتظامیہ کی جانب سے ھسپتال سے جڑی رہائشی آبادی میں زہریلا پلانٹ نصب کرلیا گیا ھے جس کی وجہ سے رہائشی آبادی کے سینکڑوں گھروں میں رہنے والے ھزاروں افراد کی زندگیوں کیلئے خطرہ بھی بڑھ گیا ھے۔

جبکہ کنگ عبداللہ ھسپتال میں لگائے گے کچڑا ڈیسپوز آف پلانٹ کے استعمال کے دوران نہ صرف ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا رھے ھیں بلکہ مختلف بیماریوں بھی اضافہ بڑھ چکا ھے۔

اس سلسلہ میں مانسہرہ رہائشی آبادی کے ھزاروں مکینوں نے صوبائی حکومت و مانسہرہ کے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ھے کہ کنگ اللہ مانسہرہ ھسپتال انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کچڑا ڈیسپوز پلانٹ کو رہائشی آبادی کے بجائے کسی ویران ہرہا میں لگا کر انسانی زندگیوں کو بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں