5

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کی کارروائی، ناقص آٹا فراہم کرنے والی متعدد ملیں سیل کر د یں

ہریپور ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے شہر کی مختلف فلور ملوں کا دورہ کر کے ناقص آٹا فراہم کرنے والی متعدد ملوں کو سیل کر دیا۔

پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ناقص آٹے کی فراہمی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ہیڈ کوارٹر لبیقہ اکرم نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کے ہمراہ عوامی کمپلینٹ پر متعدد فلور ملوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے آٹا کی ناقص کوالٹی کو چیک کر کے کچھ فلور ملوں کو ملوث پائے جانے پر سیل کر دیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہم کسی فلور مل کو بھی غیر معیاری آٹے کی فراہمی کی اجازت نہیں دیں گے، فلور ملوں کی چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں