4

ایبٹ آباد میں سی این جی کی بندش کے بعد سوزوکی مافیا نے مختلف روٹس پر خودساختہ کرائے بڑھا لئے

ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد میں سی این جی کی بندش کے بعد سوزوکی مافیا اور کیری سوزوکی مافیا نے مختلف روٹس پر خودساختہ کرائے بڑھا لئے۔

کیری سوزوکی والے پہلے فوارہ چوک سے ایبٹ آباد یونیورسٹی تک فی سواری کرایہ 60 روپے وصول کر رہے تھے، سی این جی کی بندش کے بعد کیری سوزوکی والوں نے اچانک سے 60 روپے سے کرایہ بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا ہے۔

منڈیاں، سپلائی، مری روڈ، نواں شہر تا میزائل چوک کرایہ 30 کی بجائے 40 روپے وصول کیا جانے لگا ہے۔ اسی طرح کیری سوزوکی والوں نے بھی کرائے میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد سمیت پورے خیبر پختونخوا میں کرایہ سی این جی کی بجائے پٹرول کی قیمت کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، پٹرول کی قیمت تو وہی ہے تاہم سی این جی کی ضلع میں بندش شروع ہو گئی ہے، ایسے میں کرائے بڑھانا بہت بڑا ظلم ہے، کرائے میں اچانک سے ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک کرایہ 40 روپے کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔

یاد رہے کہ سوزوکی مافیا کرایہ تو پٹرول کے حساب سے لیتے ہیں مگر گاڑی سی این جی پر چلاتے ہیں، اب ایک ماہ کیلئے سی این جی کی بندش کی وجہ سے ایک بار پھر مختلف روٹس پر خودساختہ کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت کمشنر ہزارہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں