4

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادمیں ایک روزہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری ورکشاپ کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادمیں ایک روزہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری ورکشاپ کا انعقاد ہوا،جس کی سربراہی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور آرتھوپیڈک وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے کی .

ورکشاپ میں پورے کے پی کے سے ماہر پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجنز نے حصہ لیا،ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق تھے۔

میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرعالم زیب سواتی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ کروانے کا مقصد عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے کیوں کہ اس سے پہلے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پیچیدہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری کم ڈاکٹرز ہی کر پاتے تھے اور زیادہ مریضوں کو یہاں سے پشاور، راولپنڈی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔

اس ورکشاپ کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اب پیچیدہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری بھی بآسانی کی جا سکے گی جس سے عوام کو درپیش مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں