5

صوبائی حکومت نے تحفظ ایکٹ کے تحت پلاسٹک شاپنگ بیگزبنانے ،خریدنے اوربیچنے پرپابندی عائد کردی

ہریپور ۔ صوبائی حکومت نے تحفظ ایکٹ کے تحت پلاسٹک شاپنگ بیگزبنانے ،خریدنے اوربیچنے پرپابندی عائد کردی۔

کنزیومرپروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ہری پورکی جانب سے عوام الناس کے نام پیغام میں کہاہے کہ خیبرپختونخواماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014کی دفعہ B7کے تحت شاپنگ بیگزبنانے ،خریدنے ،بیچنے اوراستعمال پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔

لہذاعوام موجودہ سٹاک 31جنوری تک خودہی رضامندی سے تلف کرکے قانون کی پاسداری کریں اورحکومت کے عوام دوست وماحول دوست اقدامات پرساتھ دیکرذمہ دارشہری ہونے کاثبوت دیں۔

بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورکسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں