5

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادنے نواں شہرجوگن میں محکمہ سوئی گیس کی پانچ کنال اراضی واگزارکروالی

ایبٹ آباد ۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادنے نواں شہرجوگن میں محکمہ سوئی گیس کی پانچ کنال اراضی واگزارکروالی ،ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادنے نواں شہرجوگن میں پختہ اورغیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی محکمہ سوئی گیس کی پانچ کنال سے زائد زمین کوواگزار کروایا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایس این جی پی ایل افسران، ریونیو سٹاف بھی موقع پرموجودتھا ۔

ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،شہربھر کے ساتھ ساتھ پانی کی گزرگاہوں، قبضہ مافیا اور نالوں پر تجاوزات کے خلاف سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہری اپنے مسائل، شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں