21

لوئر کوہستان پولیس کی جانب سے کم عمر،بغیر لائسنس، غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں

لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان پولیس کی جانب سے کم عمر،بغیر لائسنس، غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں۔ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لیے علمدرآمد جاری۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر کوہستان مزمل شاہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کم عمر ڈرائیورز،بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کیخلاف ضلع بھر میں کاروائیاں عمل میں لائی ۔

متعدد موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس کر کےگھر کے ذمہ دار افراد کو تھانہ بلوا کر اُنکو اُنکی ذ مہ داری کا احساس دلا کرکہ آئندہ کم سن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کیلئے دینا موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہوگا۔ گھر کے ذمہ دارسے تحریری طور لکھ کر دینا ہوگا کہ دوبارہ اگر اس جرم میں پکڑا جائے تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بازاروں اور شاہراہوں پربڑھتے ہوئے حادثات اور اُن میں قیمتی جانوں کے ضائع کو روکنے کے لئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پولیس شاہراہوں پر عوام الناس کی رہنمائی اور حادثات کی روک تھام کے لیے دن رات اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں