15

مانسہرہ ،ٹریفک پولیس کی مدارس کے بچوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کا آغاز

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مدارس کے بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ اور آگاہی دینے کا آغاز کر دیا ہے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ مانسہرہ نے جامعہ عربیہ سراج العلوم میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں مدرسے میں زیر تعلیم طلبا کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ڈی پی اونے کہا ہے کہ سکول ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی طرح مدرسے کے بچوں کو بھی ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی ہونا انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں