7

پولیس کا کار لفٹنگ کا شعبہ مال بنانے میں مصروف ایبٹ آباد میں نمبر گاڑیوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ایبٹ آباد ۔ پولیس کا کارلفٹنگ کا شعبہ مال بنانے میں مصروف۔ ایبٹ آباد میں ٹمپر گاڑیوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے کار لفٹنگ کا دھندہ جاری ہے ۔

ایبٹ آباد سے روزانہ کئی موٹر سائیکل اور کاریں چوری کر کے ہری پور پنجاب اور پشاور پہنچا دی جاتی ہیں۔ جبکہ ایک مخصوص گروہ پچھلے کافی عرصہ سے ایبٹ آباد میں ٹمپر گاڑیوں کی کھلے عام فروخت میں بھی مصروف ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں نامی گرامی شخصیات کے علاوہ سینکروں مقامی افراد کے پاس چوری شدہ ٹمپر گاڑیاں موجود ہیں ۔ اور ایبٹ آباد کی سڑکوں پر دوڑنے والی 30 فیصد گاڑیاں ٹمپر میں ۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد میں اسلام آباد کی ایک اینٹی کار لفٹنگ ٹیم نے چند گھنٹے کی کارروائی کے دوران آب تین سو سے زائد ٹمپر گاڑیاں پکڑ کر مختلف تھانوں کے حوالے کی تھیں ۔ لیکن بعد میں ایبٹ آباد پولیں کے ذمہ داروں نے ان گاڑیوں کو چھوڑ دیا اور کسی کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او سے ٹمپر گاڑیوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں