5

ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں کسی بھی قسم کی قدرتی یا ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

مانسہرہ ۔ ریسکیو1122 مانسہرہ کی طرف ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا سلسلہ تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں کسی بھی قسم کی قدرتی یا ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

قیدیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، ہنگامی صورتحال میں انخلا کے طریقے، آگ کو بجھانے یا کم کرنے اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت دی گئی۔

پروگرام کے انعقاد پر جیل انتظامیہ نے ٹرینگ وینگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں