16

ڈی آر سی ایبٹ آباد خیبرپختونخواہ کی ماہ دسمبر 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایبٹ آباد ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ڈی آر سی ایبٹ آباد خیبرپختونخواہ کی ماہ دسمبر 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔

گزشتہ سال ماہ دسمبر کے دوران مرکزی ڈی آر سی ایبٹ آباد بشمول سرکل ڈی آرسیز حویلیاں ، شیروان ، بکوٹ ، گلیات اور لورہ میں تمام چھوٹے بڑے تنازعات کی 319 سابقہ جبکہ 188 نئی کل 507 درخواستیں موصول ہوئیں ،

جن میں سے 165 درخواستوں پر فریقین کی باہمی رضا مندی اور نہایت ہی خوش اسلوبی سے حل یقینی بنایا گیا ۔

جبکہ 82 درخواستیں مزید قانونی کاروائی کے لیے عدالت بجھوائی گئیں ۔
اسی طرح 44 درخواستیں مختلف وجوہات کی بناہ پر داخل دفتر کی گئیں اور 216 درخواستوں پر مختلف ڈی آر سیز میں سماعت جاری ہے ۔

ڈی آر سیز کے حوالے سے بات چیت کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کا کہنا تھا کہ جرگہ سسٹم ہمارے معاشرے کا ایک اہم جزو تھا جسے خیبرپختونخواہ پولیس نے ڈی آر سی کی صورت میں اسے قانونی حیثیت دے کر پورا کیا ۔

ڈی آر سی نے بہت کم وقت میں لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کیا ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے بغیر کسی وسائل اور انتظار کیے عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں