6

کمشنر(ر) عبدالغفور بیگ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کے انچارج مقرر

ایبٹ آباد ۔ کمشنر(ر)عبدالغفور بیگ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کا انچارج مقرر کر دیاگیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریٹائرڈ کمشنر عبدالغفور بیگ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کا انچارج اور ریجنل ہیڈ مقرر کر دیا ہے۔ عبدالغفور بیگ نے بحیثیت انجارچ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ریجنل ہیڈ عبدالغفور بیگ نے کہا ہےکہ وفاقی محتسب کو روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی ہیں جن پرفوری ایکشن لیتے ہوئے شکایت دہندگان کوفوری انصاف مہیا کیا جا رہا ہے۔

وفاقی محتسب کا ا دارہ وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا ، فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیا ہے ،شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا ازالہ کردیا جاتا ہے۔

کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلینٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کوا رسال کر سکتے ہیں۔

جس کو باقاعدہ رجسٹر کرکے شکایت وصول ہونے کی رسید بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ کے عوام حکومت کی مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ملک میں وفاقی محکموں میں ہر طرح کی بدانتظامی کا قلع قمع ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں