12

کھلابٹ ٹاؤن شپ 100کنال قبرستان اراضی کے گرد دیواروں کے تعمیراتی کام کا آغاز

ہریپور ۔ سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ1کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے

کھلابٹ ٹاؤن شپ 100کنال قبرستان اراضی کے گرد دیواروں کے تعمیراتی کام کا آغاز۔ انکےسیکرٹری نعیم خان نے مقامی افراد کے ہمراہ مزکورہ مقام پر تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی۔

اہلیان کھلابٹ ٹاؤن شپ نے دیرینہ مطالبے کے لیے1 ارب کی خطیر فنڈنگ سے سو کنال قبرستان اراضی سمیت اطراف کی حفاظتی دیواروں کے لیے مزید 1کروڑ کی فنڈنگ کرنے اور منصوبے کے فوری آغاز پر عمرایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں