16

ہریپور مختلف مقدمات میں مطلوب 20 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 07 یوم میں کاروائیاں۔مختلف مقدمات میں مطلوب 20 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس ایچ اوز کا ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 07کلو 448 گرام چرس، 02 کلو 83 گرام ہیروئن،اور 120لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔

گشت و ناکہ بندیوں اور سرچ اینڈ سٹرائیک کے دوران ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 02 رائفل ، 78بندوق، 132 پستول اور مختلف بور کے 13594 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران نامکمل کوائف اور غیر قانونی طور پر رہائش کے خلاف 10، ناقص سیکورٹی کے انتظامات اور CCTV کیمرے نصب نہ کرنے پر 63 ، فائرنگ ایکٹ کے تحت 12، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی پر 03 ، تیز رفتاری، غفلت و لاپرواہی گاڑیاں چلانے والے 100ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں