5

ایبٹ ہومیوپتھک میڈیکل کالج ایبٹ آباد شاندار پچیسواں کانووکیشن

ایبٹ آباد ۔ اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ایبٹ ہومیوپتھک میڈیکل کالج ایبٹ آباد شاندار پچیسواں کانووکیشن منعقد ہوا اور گرینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن سرمنی ہوئی جس میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان صاحب صدر ائی ایچ ایم اے پاکستان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے .
اس کے علاوہ ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک صاحب نائب صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی محترم جناب ڈاکٹر عبد العلیم اعوان صاحب کنٹرولر امتحانات ایبٹ آباد یونیورسٹی جناب ڈاکٹر سلطان محمد صدر ائی ایچ ایم اے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاوہ 300 سے زیادہ ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز ہومیو پیتھک طلبہ وطالبات نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اس کے بعد نعت مقبول پیش کی گئی .
اس کے بعد محترم جناب ڈاکٹر اکرام خان نے فلاسفی پہ لیکچر دیا اس کے بعد مہمان گرامی حال میں تشریف لائے جن کا تمام شرکاء ڈاکٹرز صاحبان اور لیڈی ڈاکٹرز نے بھرپور کھڑے ہوکر استقبال کیا ڈاکٹر حسن جہانگیری نے تمام معزز مہمانوں کا اور شرکاء ڈاکٹرز صاحبان کا کالج کی جانب سے شکریہ ادا کیا .
اس کے بعد ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے ڈی ایچ۔ اہم ایس کے کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات اور میڈل تقسیم کیے اس کے بعد ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان صاحب صدر ائی ایچ ایم اے نے بی ایچ ایم ایس کے کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات اور اعزازات اور میڈلز سے نوازا اس کے بعد تمام معزز مہمانوں نے بی ایچ ایم ایس کے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں.
اس کے بعد ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کالج انتظامیہ میڈم اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خدمت خلق کے زریعے رضاءالہی کے حصول پہ حصوصی گفتگو کی۔اس کے ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک صاحب نائب صدر نیشنل کونسل نے خطاب کیا .
اور اس کے بعد ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے خطاب کیا اور آخر میں جناب ڈاکٹر عبد العلیم اعوان صاحب کنٹرولر امتحانات ایبٹ یونیورسٹی نے خاطب کیا اس کے بعد ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان صاحب نے نیشنل کونسل کے صدر کو اور ڈاکٹر سلطان محمد صدر ائی ایچ ایم اے کے پی کے نے نائب صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک صاحب کو اور میڈم شفقت الطاف صاحبہ کو شیلڈز پیشش کیں.
اور آخر میں ڈاکٹر تصور علی بلہگی صاحب نے بہترین دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا اس سارے پروگرام کے لیے سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ ڈاکٹر ثناء منظور صدر ائی ایچ ایم اے جسے صدر پاکستان آئی ایچ ایم اے نے قائم مقام صدر خواتین ونگ پاکستان مقرر کیا نے سر انجام دیے اور بہترین اور پرفیشنل طریقے سے پروگرام کو چلایا جس پہ تمام شرکاء ۔مہمنان گرامی نے بھرپور سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں