4

ایس ایچ او تھانہ چانجل سید امتیاز علی شاہ کی زبردست کارروائی قتل کرنے والے ملزمان کو چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا

بٹگرام ۔ ایس ایچ او تھانہ چانجل سید امتیاز علی شاہ کی زبردست کارروائی قتل کرنے والے ملزمان کو چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔(وجہ عداوت قتل: سابقہ دو لڑکیوں کی اغوائگی پر دشمنی).

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ چانجل کے حدود گاؤں ہوتل دیشان گنڈول میں سہ روزہ کیلئے آئے ہوئے جہانزیب ولد میر سلم خان کو مسجد میں گولیاں مار کر قتل کیا۔جس پر تھانہ چانجل میں مقدمہ علت نمبر 04 جرم 302/34 درج رجسٹر ہوا۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایس ایچ او تھانہ چانجل امتیاز علی شاہ کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ایس ایچ او تھانہ چانجل امتیاز علی شاہ معہ نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں مقدمہ میں نامزد تین ملزمان (1) احسان الحق (2) صدام پسران منجور (3) رشید ولد زرین سکنان بٹلے کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں