4

بٹگرام محکموں کی کارکردگی , سٹاف کی حاضری اور محکموں کو درپیش مسائل

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ زراعت کے دفاتر کا دورہ کیا۔

محکموں کے ضلعی سربراہان کے ساتھ محکموں کی کارکردگی , سٹاف کی حاضری اور محکموں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ سربراہان کو ہدایت کی کہ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ڈیوٹی کے اوقات پر عمل کرے اور عوام الناس کو بلا تعطل سہولت فراہم کرے۔اور ان پر واضح کیا کہ غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جاے گی۔ اس موقع پر دفاتر کے اندر دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں