4

تھانہ غازی پولیس کی مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی

ہری پور ۔ تھانہ غازی پولیس کی مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی۔

مجرم اشتہاری کی متوقع آمد کی خبر پا کر مجرم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں۔
ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان کا ہمراہ لیڈی پولیس اور دیگر

نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 07 مورخہ2020-09-14 جرم 7ATA /427-420-419-324-302 تھانہ CTD ہزارہ اور مقدمہ علت 277 مورخہ 22-4-22 جرم 223/224 Ppc تھانہ شرقی پشاور میں مطلوب مجرم اشتہاری فیصل زمان ولد عثمان

قوم مغل سکنہ غازی کی اپنے گھر متوقع آمد کی خبر پاکر گرفتاری کی غرض سے پولیس پارٹیاں تشکیل دے کر مختلف مقامات، مزکورہ کے گھر، حجرہ واقع محلہ زمینداراں اور ڈیرہ واقع نزد دریا سندھ چھاپہ زنی کی۔ مزکورہ مطلوبہ مجرم کو عدم پایا۔

جبکہ نعیم خان ولد شیر زمان سکنہ تورغر،گل زیب ولد رحیم شاہ سکنہ بیلہ ناڑہ امازئی اور سعد رضا ولد فوجدار سکنہ چمیاری کو متزکرہ مقامات سے پولیس تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں