4

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

مانسہرہ ۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہریپور، بٹگرام، کوہستان ، سلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چکوال اور گردونواح ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن ، بنوں کے علاوہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی173کلومیٹر تھی اور زلزلےکامرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں