5

محمکہ فوڈ عوام کو سستے اور معیاری آٹا کی ترسیل میں کوئ کوتاھی برداشت نہیں کرے گا

مانسہرہ ۔ محمکہ فوڈ عوام کو سستے اور معیاری آٹا کی ترسیل میں کوئ کوتاھی برداشت نہیں کرے گا.سستے سرکاری آٹا کی ترسیل کی نگرانی محکمہ فوڈ خود کر رھا ھے.تورغر عوامی سستا سرکاری آٹا ترسیل فراھمی پر محکمہ فوڈ کو عوامی خراج تحسین.

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ عابد خان وزیر؛ ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن,ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن شیراز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئےضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری رھی ۔

اسسٹنٹ کمشنر کنڈر حسن زئی راجہ تصور اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تورغر عامر خالد کی نگرانی میں تحصیل حسن زئی میں بیڑو بانڈو،مداخیل کے گاوں مابرہ،تارہ،پرنجل،آکازئی کے گاوںں بمبل،بلیانی، کرنا،ڈلیاڑی، سوکال،عرابے،نجوڑیاں،محمدے کلالہ،عمر بانڈہ،گل بانڈہ،میرہ اکازئی کے عوام میں بزریعہ سرکاری آٹا ڈیلرز تناول فلور ملز لساں نواب ضلع مانسہرہ سے تحصیل کنڈر حسن زئی کے عوام کے لئے سستا سرکاری آٹا کی ترسیل کی گئ.

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ فوڈ سٹاف اپنی تمام تر ذمہ داری کے ساتھ اور محکمہ فوڈ کے احکامات کی روشنی میں تمام صلاحتیں بروئے کار لا رھے ھیں.اور اس میں کسی قسم کی کوتاھی برداشت نھیں کی جائے گی. جس پر تورغر کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ کے ذمہ داران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں