4

پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ودیگر ضروری کاغذات چیکنگ

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عامراللہ نے آج تحصیل بٹگرام میں مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دوران چیکنگ پیٹرول پمپس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں،پیمانے اور دیگر ضروری کاغذات وغیرہ چیک کئے اور پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی کہ اپنے پیٹرول پمپس کےپیمانے درست کرلیں.

اور اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی.

اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامراللہ نے بازار میں مختلف ہوٹلز، جنرل سٹورز،بیکریز، سبزی و فروٹ فروشوں کے نرخنامہ اور دیگر ضروری اشیاءخوردونوشی کے ایکسپائری، معیار،اور قیمتیں بھی چیک کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں