3

ڈکیتی و رہزانی کی غرض سے با مسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 02 ملزمان گرفتار

ہریپور ۔ ڈکیتی و رہزانی کی غرض سے با مسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 02 ملزمان گرفتار۔ڈکیت گروہ کے 02 ملزمان گرفتار، 01 پستول 30 بور 06 کارتوس ،اور ایک خنجر برآمد،مقدمہ درج۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف خان کا ہمراہ نفری پولیس کے شب گزشتہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے تلوکر سوکا نزد زیارت ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بیٹھے ڈکیت گروہ کے 02 مرکزی ملزمان محمد قیصر ولد فضل الرحمٰن سکنہ حال سردار کالونی اور محمد وسیم ولد محمد صدیق سکنہ کراچی کو گرفتار کر کے قبضہ سے01 پستول ،06 کارتوس اور 01 خنجر برآمد۔

ملزمان کو سرسری انٹاروگیٹ کیا گیا جہنوں نے اپنے دیگر 04 ساتھیوں جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس پارٹی کو دور سے آتا ہوا دیکھ کر موقع سے بھاگ گئے کے ساتھ مل کر ڈکیتی و راہزنی کا انکشاف کیا دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مزید تفیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں