5

کنگ عبداللہ ھسپتال میں علاج کیلئے آئے مریضوں کی پریشانی میں مزید اضاف

مانسہرہ۔ کنگ عبداللہ ھسپتال میں علاج کیلئے آئے مریضوں کی پریشانی میں مزید اضافہ او پی ڈی میں پرچی وصولی سے قبل نیا پراسس ٹوکن وصولی کے دوران خواتین و مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

گھنٹوں ٹوکن وصول کرنے کے بعد بعض مریض کو ٹوکن جس پر ہر شبہ ڈاکٹر کا ٹوکن نمبر درج ھے بھی کسی بڑی پریشانی سے کم نہیں ھے اس سلسلہ میں کنگ عبداللہ ھسپتال او پی ڈی میں چیک اپ کے دوران ٹوکن وصولی کیلئے لمبی قطاروں میں لگے ۔

مریضوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صبح سے دوپہر ھوجاتی ھے مگر کنگ عبداللہ ھسپتال انتظامیہ کی جانب سے نیا پراسس ٹوکن وصولی سے لے کر پرچی وصولی اور ڈاکٹرز کے چیک اپ تک ھسپتال کا ٹائم ھی ختم ھوجاتا ھے۔

جسکی وجہ سے اکثریتی مریض یا تو بغیر علاج معالجے کے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ھیں یا تو پرائیوئٹ علاج کرانے پر مجبور ھوجاتے ھیں اس موقع پر کنگ عبداللہ ھسپتال میں دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے مریضوں نے اعلی احکام سے او پی ڈی پرچی وصولی

سے قبل یاتو ٹوکن بند کرانے یا تو ٹوکن مشین میں اضافہ کرکے مریضوں کی مشکلات خاتمہ کامطالبہ کیا ھے تاکہ اس دوران کنگ عبداللہ ھسپتال میں آنے والے ہر مریض کا اعلاج بہتر طریقہ سے ھوسکے،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں