4

ہری پور پولیس کی ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم کے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں

ہری پور پولیس کی ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم کے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 03 منشیات فروش گرفتار، 02 کلو 260 گرام ہیروئن، 153 گرام آئس برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکر منیر خان نے ایس ڈی پی او سرکل غازی یٰسین جنجوعہ کی زیر نگرانی ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش سید نواز ولد سید گل سکنہ محلہ کیری خالو غازی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 01 کلو 315 گرام ہیروئن اور اسامہ ولد اختر حمید سکنہ خاموش کالونی غازی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 115 گرام آئس برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمٰن نے منشیات فروش اورنگزیب ولد محمد یوسف سکنہ کھلابٹ کو 945 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں