7

یوٹیلٹی سٹور کے باہر خواتین اور بزرگوں کی لمبی قطاریں لگوا کر انسانیت کی تذلیل بند کی جائے

مانسہرہ۔ یوٹیلٹی سٹور کے باہر خواتین اور بزرگوں کی لمبی قطاریں لگوا کر انسانیت کی تذلیل بند کی جائے بنیادی اشیائے ضرورت کی خریداری پر بھی عوامی تذلیل حکومتی و یوٹیلٹی کارپوریشن کی ناکام پالیسی ہے۔

شیخ کامران اقبال راجپوت گزشتہ روز ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ شیخ کامران اقبال راجپوت نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر چینی آٹا و دیگر اشیائے ضروریہ کے لیے خواتین اور بزرگوں کی لمبی قطاریں لگاکر شناختی کارڈز لے کر آن لاٸن انٹری کے نام پر گھنٹوں کھڑا کرکے تذلیل کی جاتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب منظور نظر ذخیرہ اندوزوں اورسفارشی اپنوں کو نوانے کی پالیسیاں بند کی جاٸیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی ایسی تذلیل بند کی جائے عوام کی لمبی قطا ریں حکومتی اور یوٹیلٹی کارپوریشن کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے شیخ کامران اقبال راجپوت نے ارباب اختیار سے عوام کو فوری اور آسان ریلیف پالیسی بنا کر عمل کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں