4

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن کورس کی تقریب

ہریپور ۔ ضلعی انتظامیہ ھری پور اور سنٹر ل جیل پولیس ہری پور کے تعاون سے پرزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں وارڈر کی بنیادی ٹریننگ(بیچ-II) اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن کورس کی تکمیل کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی پاسنگ آوٴٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں محترم آئی جی جیل خانہ جات جناب سعادت حسن صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ضلع ہری پور کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

جن میں جناب محمد عابد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، محمد ایاز ایس پی ہیڈ کوارٹر ہری پور، سید اختر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سنٹرل جیل ہری پور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او ہری پور، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، ہری پور،

جناب فراز بلال اور حامد چوہان ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ہری پور، جناب عاقب رقیب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور، ساجدہ ملک ڈائریکٹر آغاز ڈولپمنٹ ،ساجدہ حسرت ، ضلعی کمیٹی برائے خواتین،صدر الیکٹرانک میڈیا ہری پور، شہزاد تنولی اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔

اس پروقار موقع پر کمانڈنٹ اکیڈمی فوزیہ تاج صاحبہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور جوانوں سے حلف لیا۔ کمانڈنٹ صاحبہ نے پاس آوٹ ھونے والے سٹاف کو مبارک باد دی، اور تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

اکیڈمی کے بارے میں اپنے خطاب میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر جناب سعادت حسن صاحب آئی جی جیل خانہ جات نے اپنے خطاب میں اکیڈمی انتظامیہ کی کارکردگی کو سہراہا۔

انہوں نے ٹرینینگ اور اکیڈمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یقین دھانی کرائی کہ چونکہ یہ اکیڈمی ابھی شروع ھوئی ھے، اس لیے بہت جلد اکیڈمی میں فنڈز کی فراہمی اور دوسرے امور کی تکمیل اور دوسرے تمام مسائل حل ھوں گے۔

اس سلسلے میں ایک کمیٹی کی تشکیل کے احکامات بھی جاری کیے جو اکیڈمی کے لیے (TORs) بنائے گی تاکہ اکیڈمی کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

اس دوران پریڈ کا معائنہ کیا گیا، اعلیٰ کارکردگی کرنے والے ٹرینیز اور انسٹرکٹرز کو اسناد سے نوازا گیا۔پریڈ کے بعد ٹرینیز نے پی ٹی اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا گیا۔

اسکے بعد ٹرینز نے بہت خوبصورت انداز میں علاقائی رقص پیش کیا اور تقریب کے اخر میں آئی جی صاحب دیگر مہمانو ں اور ٹرینیز کے ھمرا پر تکلف چائے نوش فرمائی اور یوں تقریب کا اختتا م ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں