14

ایبٹ آباد سال 2022 کی ریسکیو ٹریننگ ونگ کی کارگردگی رپورٹ

ایبٹ آباد ۔ ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے سال 2022 کی ریسکیو ٹریننگ ونگ کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی۔

ایبٹ آباد ریسکیو ٹریننگ ونگ نے ملک کامران کی سربراہی میں 105 ٹریننگ سیشن میں 18185 افراد کو ٹریننگ فراہم کی ۔

ٹریننگ ونگ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اپنی ٹریننگ فراہم کیں جن میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز،سول سوسائٹی ، پاک فوج ، پولیس ،جیل پولیس ، موٹروے پولیس اور دیگر سول ادارے اور مدارس شامل ہیں ۔

ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم نے 33 سکولوں ، 8 کالجز 4 یونیورسٹیز ،کے طلبا و طالبات کو ریسکیو میڈیکل فرسٹ ایڈ ، آگ سے بچاؤ ،اور ڈیزاسٹر کی ٹریننگ فراہم کی، اسکے علاوہ مختلف محکموں کے اہلکاروں کو بھی ریسکیو ٹریننگ فراہم کی گئی۔

ٹریننگ فراہم کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور فائر ، ڈیزاسٹر کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کو کسی بھی ناگہانی حالات کے لئے تیار کرنا ہے۔تاکہ وہ ہر طرح کے ایمرجنسیز حالات میں زخمیوں کی مدد کر سکے اور ان کی زندگیوں کو بچا سکے ۔

ٹریننگ ونگ ٹیم نے تعلیمی اداروں میں بنیادی ریسکیو ٹرییننگ کے حوالے سے مختلف سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کو ٹریننگ فراہم کی۔

ٹریننگ ونگ ٹیم نے پاک فوج ،پولیس ، جیل پولیس اور موٹروے پولیس کے جوانوں کو بھی ریسکیو ٹریننگ فراہم تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں