17

تجاوزات کے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد ۔ تجاوزات کے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہے۔
تحصیل لوئر تناول گرامڑی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے پر تجاوزات کا نوٹس لے لیا۔

دو(2) کنال اراضی پر قبضہ ختم اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود نے ریونیو سٹاف، پولیس اورٹی ایم اے ٹیمز لوئر تناول کے ہمراہ جگہ کا دورہ کیا، قبضہ کو ختم کرتے ہوئے 2 کنال اراضی کا قبضہ ٹی ایم اے لوئر تناول کےحوالے کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہر بھر کے ساتھ ساتھ سائیڈ ایریا میں قدرتی ڈھلوانوں، پانی کی گزرگاہوں۔

ڈسٹرکٹ کونسل کے راستوں، نالوں اور دیگر تمام تجاوزات کے خلاف سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک مینجمنٹ، سیوریج کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں