22

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

مانسہرہ ۔ خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کا بارشوں/برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہیں۔

بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہیکہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔

بارشوں سے دھند میں کمی کاامکان ہے ۔ بارشوں اور برفباری سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔مراسلہ پی ڈی ایم اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں