11

شھید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے

مانسہرہ۔ شھید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے،ہر ظالم و جابر کے آگے عوام کے حقوق کے لیئے ڈٹ جانا بھٹو ازم ھے 95 ویں سالگرہ کے موقع پر جیالوں کا پیغام ۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مانسہرہ آفس میں قائد اعوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی95نویں سالگرہ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل مانسہرہ کے پارٹی عہدیداران و جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی تحصیل مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری ملک عقیل اعوان نائب صدور ملک عابد،آصف سواتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاٸد عوام نےمادر وطن پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی طاقت سے عوام کو مستفید کیا قادیانیوں کو ختم نبوت سے انکاری ہونے پر کافر قرار دینے کی قرارداد اسمبلی میں پاس کرائی۔

اس موقع پر ملک عقیل اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کے ہمراہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک و ملت افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی سلامتی و حفاظت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں