11

فرض شناس و محنتی تحصیلدار

مانسہرہ. محکمہ مال کے مختلف شعبہ جات میں فرائض منصبی کی انجام دہی کے بعد فرض شناس و محنتی تحصیلدار مبارک خان اور گرداورعبداللہ جان فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔

پروقار الوداعی تقریب میں تحاٸف،دعاؤں کے ساتھ ریٹاٸر کیا گیا ۔تحصیل بفہ پکھل آفس میں پروقار الوداعی تقریب تحصیلدار مبارک خان اور گرداور عبداللہ جان کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیٹلمنٹ آفیسر ندیم اے سی بفہ پکھل ڈویژنل صدر پٹواریان ساجد جہانگیری محمد عظیم و تحصیل بفہ پکھل کے تحصیلدار گرداور اور پٹواریان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اور مبارک خان اور عبداللہ جان کو دوران ملازمت ان کی بہترین محکمانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہار پہنا کر اور تحائف و دعاٶں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاٸیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں