4

مانسہرہ پولیس نے سال 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پولیس نے سال 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مانسہرہ پولیس نے سال 2022کے دوران چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث17افراد پر مشتمل 4گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کروڑ 40لاکھ 90ہزار مالیت کے 94تولہ طلائی زیورات،1کلو چاندی،15گاڑیاں اور 34موٹرسائیکل،لاکھوں روپوں کے مال مویشی وغیرہ ریکور کرکے مالکان کے حوالے کیئے۔

اسی طرح سال2022کے دوران پولیس نے 38اندھے قتل ٹریس کیئے اور 22اغواء ہونے والے افراد (مردوخواتین/بچے)ریکور کرنے کے ساتھ ساتھ قتل اقدام قتل سمیت 357مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔
سال 2022میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے۔

اور بین الصوبائی منشیات فروشوں سمیت ضلع کے منشیات ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 1ہزار 35کلو چرس،27کلو ہیروئین،16کلو آئس،6کلو افیون،1037لیٹر شراب اور 15نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 685منشیات فروشوں کو جیل بھیجا۔

اسی طرح پولیس نے سال کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد اور دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طورپر1522مقدمات درج کرکے57کلوشنکوفیں،119رائفلیں،414بندوقیں،1705پستول اور 70ہزار سے زائد کارتوس برآمد کیئے۔

سال 2022کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتےہوئے887مکانات،407ہوٹل اور1280حساس مقامات کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ لاوڈسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 62مقدمات جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 163مقدمات درج کیئے۔

اسی طرح سال 2022کے دوران ڈی پی او آفس کو کل 7500مختلف نوعیت کے مسائل کی درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 7100درخواستوں پر فریقین کے درمیان معاملات کو قانونی طریقے سے حل کردیا گیا جبکہ باقی 400درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں