4

موجود سکیورٹی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر موک ایکسرسائز کا انعقاد

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایت پر موجود سکیورٹی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر موک ایکسرسائز کا انعقاد۔

موک ایکسر سائز پر روانگی سے قبل ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل اختر نے پولیس جوانوں اور افسران کو ضروری ہدایات دیں،جبکہ ڈی ایس پی میرپور، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس پی ایلیٹ فورس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ضلع کے تمام گرجا گھروں میں فرضی طور پر دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

فرضی مشقوں کا مقصد جوانوں کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے، ان مشقوں میں ایبٹ آباد پولیس، ایلیٹ فورس، سکیورٹی برانچ کینائن یونٹ، بم ڈسپوزل سکواڈ، سنائپر شوٹرز سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں