14

ڈی پی او مانسہرہ کا رات گئے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے رات گئے ضلع کے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کر کے وہاں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہننے پر شاباش دیتے ہوئے انہیں ہمہ وقت الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام ضلع میں امن وامان کا قیام ہے، ہم جاگ کر دوسروں کو پرسکون نیند سلا سکتے ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہو گا، ہر آنے جانے والے پر نگاہ رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد ہم اپنی سٹرٹیجی پر بھی غور کر رہے ہیں۔

شہر سے خارج اور داخل ہونے والے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے وہاں مزید عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت عملی کارروائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں