4

ہریپور میں ہاشم بیکری اور مون لائٹ بیکری کو سیل کر دیا گیا

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے آج کوٹ نجیب اللہ اور کانگڑہ ایریا کی انسپیکشن کی۔

اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی پر ہاشم بیکری اور مون لائٹ بیکری کو سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں