5

ایبٹ آباد سٹی تحصیل پریزائڈنگ کے پارٹی کینڈیڈیٹ کا فیصلہ

ایبٹ آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف نے نہایت جمہوری انداز میں آج ایبٹ آباد سٹی تحصیل پریزائڈنگ کے پارٹی کینڈیڈیٹ کا فیصلہ کیا۔ ڈسٹرکٹ کی قیادت نے یہ فیصلہ تحصیل ممبرز پر چھوڑا ۔

ایک طویل مشاورت اور مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد تحصیل ممبرز میں سے تمام کینڈیڈیٹ وی سی گلی بنیان کے چیرمین اور تحریک انصاف کے پرانے وورکر چن زیب مغل کے حق میں دستبردار ہو گۓ۔
اس طرح چن زیب مغل PTI کے متفقہ کینڈیڈیٹ کے طور پر سامنے آۓ ہیں۔

ایبٹ آباد کی سیاست میں یہ ایک نہایت مثبت عمل تھا جہاں پر باقی جماعتوں کے بر عکس قیادت کے فیصلہ مسلط کرنے کے بجاۓ پارٹی ممبرز نے خود اپنا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں