5

ایبٹ آباد ضلع بھر میں کم سے کم جرمانہ کر کے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

ایبٹ آباد ۔ ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز کی سربراہی میں اہم میٹنگ۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک وارڈن امتیاز علی خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ثمینہ ظفر ، ڈی ایس پی سرکل منڈیاں سعید یدون ، انسپکٹر ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد خان افسر ملک ، انسپکٹر ذوالفقار علی اور عامر سواتی نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں شریک افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے ضلع بھر میں کم سے کم جرمانہ کر کے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے واضح کیا کہ آئیندہ ٹریفک پولیس تین مختلف مرحلوں میں جوان مردی سے ڈیوٹی سر انجام دے گی جن میں مختلف خلاف ورزیوں کے خلاف ایکشن ، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال تک کلیر روڈ کی بھرپور کوشش

اور آخر میں تمام افسران کو ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز نے انسانی ہمدردی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی اور تمام افسران کو عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

جس میں سب سے پہلے غیر قانونی کرایہ جیسے مسائل ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریفک وارڈن کنٹرول روم قائم ہیلپ لائن اور دیگر سٹاف کو بھی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کو موقع پر خدمات دینے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں