5

سردیوں کی چھٹیوں کے دوران نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ کی فراہمی

ایبٹ آباد ۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد،محکمہ تعلیم اوریوتھ افئیرزکے زیراہتمام دس تاانیس جنوری نوجوانوں کے لیے آئی ٹی ٹریننگ کاانعقادہوگا، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد،محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (مردانہ)اور محکمہ یوتھ افیئرز کے تعاون

سے ایبٹ آباد میں سردی کی چھٹیوں کے دوران سکول میں پہلے سے موجود آئی ٹی لیبزکے زریعے تین مختلف سینٹرزپرنوجوانوں کے لیے 10تا19جنوری خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ٹریننگ کے انعقاد سے نوجوانوں کو ڈیجیٹل لٹریسی کے زریعے سوشل میڈیا کے زمہ دارانہ استعمال،آن لائن ارننگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ٹریننگ سینٹرزمیں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 3، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4،گورنمنٹ ہائی سکول جھنگی شامل ہیں۔

فیزون کی ٹریننگ 10جولائی سے 12جنوری،10:00سے دن 01:00بجے تک اور فیز ٹوکی ٹریننگ 17جنوری سے 19جنوری صبح10:00 بجے سے دن01:00بجے تک ہوگی۔

ایسے تمام نوجوان جو آئی ٹی کے استعمال کے حوالے سے ٹریننگ حاصل کرناچاہتے ہیں وہ گوگل فارم کے زریعے 09جنوری2023 تک رجسٹریشن یقینی بنائیں اورمزید تفصیلات کے لیے ڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آباد سے رابطہ کریں،ٹریننگ کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے افرادکوسرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں