5

ضلع بھر میں تمام داخلی، خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری

بٹگرام ۔ موجودہ سیکورٹی صورت حال کے پیشِ نظر بٹگرام پولیس کا ضلع بھر میں تمام داخلی، خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری۔

تمام آنے جانے والی گاڑیوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی نگرانی میں ضلع بھر کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جہانزیب خان نے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ کیا اور تمام افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایت دی۔

عوام سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، یہ ناکہ بندیاں آپ کی تذلیل کیلئے نہیں بلکہ آپ کی حفاظت کیلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں