5

معاشرے میں ظلم کی شکار خواتین کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا-سونیا شمروز

بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا کہنا ہیکہ معاشرے میں ظلم کی شکار خواتین کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی عوامی شکایات بالخصوص خواتین کے مسائل کے حوالے سے نہایت ہی احسن اقدامات اٹھائے ہیں۔

ڈی پی او صاحبہ کے دو مہینے پیریڈ کے دوران اب تک خواتین کی طرف سے (25) شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے (6) درخواستوں پر بھرپور کارروائی کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متعلقہ شکایت کنندگان کو ریلیف دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او صاحبہ نے خواتین کی سہولت اور آسانی کیلئے ڈی پی او آفس میں خواتین ڈیسک بھی بنایا ہے تاکہ خواتین بلا جھجھک اپنے مسائل اور شکایات بیان کرسکے۔

کسی قسم کی شکایت کیلئے ڈی پی او صاحبہ کے پرسنل نمبر 03125554396 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں