4

ڈسٹرکٹ کونسل کی پندرہ ملین سے زائد کی اراضی واگزارکروالی گئی

ایبٹ آباد ۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادنے ڈسٹرکٹ کونسل کی پندرہ ملین سے زائد کی اراضی واگزارکروالی ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی میر پور محلہ موسیٰ زئی میں ڈسٹرکٹ کونسل کی زمین پر قبضے اور پختہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران ہیوی مشینری کے زریعے متعدد پختہ تجاوزات کو ختم کرتے ہوئےایک کنال 16 مرلے زمین جس کی مالیت پندرہ ملین سے زائد ہے، واگزار کروالی گئی ۔

اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ریونیو سٹاف، ٹی ایم اے ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی نگرانی کرتے رہے ۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شہر بھر کے ساتھ ساتھ سائیڈ ایریا میں قدرتی ڈھلوانوں، پانی کی گزرگاہوں، ڈسٹرکٹ کونسل کے راستوں، نالوں اور دیگر تمام تجاوزات کے خلاف سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں