5

ہریپور میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایات پر ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری۔

انچارج چوکی پنیاں منیر حیات ایس آئی اور محمد بلال IHC نے ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران منشیات فروش حبیب الرحمٰن ولد پائندہ گل سکنہ افغان کیمپ نمبر 15 کو 01 کلو 65 گرام چرس اور سیف اللہ ولد محمد سکنہ کیمپ 15 کو 30 لیٹر شراب ، 01 پستول 30 بور اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔

انچارج چوکی شاہ مقصود طارق سلیم ASI نے ہمراہ عارف حسین Hc و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران عثمان نواز ولد محمد نواز اور زاکر ولد کریم ساکنان شاہ مقصود کو گرفتار کر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 60 لیٹر شراب برآمد۔

راشد خان Asi تھانہ غازی نے ملزم سخاوت آمین ولد محمد یامین سکنہ غورغشتی کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں