4

ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی

مانسہرہ ۔ ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے کئی بیشتر علاقوں میں سخت سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ہزارہ بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ناران ، کاغان ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت بابو سر ٹاپ منفی 12 ، اسکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں پارا صفر ڈگری کو چھو گیا۔

ادھر کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مانسہرہ میں آج بادل چھائے ہیں۔ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے لنڈے بازار کا رخ کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں