5

ساتویں پاپولیشن سینسس کے لیے ٹریننگ کا انعقاد

ایبٹ آباد ۔ ساتویں پاپولیشن سینسس کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم 7th پاپولیشن سینسس کے لیے ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء سے سینسس کی افادیت اور اہمیت کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے سینسس کی افادیت کے بارے میں شرکاء سے بات چیت کی اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹریننگ کو اچھی طرح مکمل کریں تا کہ ایک قومی فریضے کی ادائیگی کو بہتر طور پر انجام دیا جائے۔

اس موقع پر ماسٹر ٹرینر افسر علی شاہ، عمر اقبال، پاکستان بیرو آف سٹیٹسٹکس کے نماٸندہ راقب عزیز، سپروائزر امین الحق، اور دیگر بھی موجود رہے اور شرکاء کو ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں