5

سیاح بابو سر ٹاپ کی طرف سفر کرنے سے پہلے موسم کی پیشن گوئی دیکھ لیں

مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے بالاکوٹ میں ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی اور اے سی بالاکوٹ بھی ہمراہ تھے۔

ڈی ڈی کے ڈی اے نے تمام سیاحتی مقامات پر بریفنگ دی۔ ڈی سی مانسہرہ نے سیاحوں کی سہولت بالخصوص موسم سرما میں آگاہی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی مانسہرہ کے سیاحتی مقامات بالخصوص بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ کی طرف سفر کرنے سے پہلے موسم کی پیشن گوئی دیکھ لیں اور خراب موسم کی صورت میں پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں