5

ضلع ہری پور کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں ہے۔ڈی پی او

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں-ضلع ہری پور کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں ہے۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف ہری پور پولیس کی کاروائیاں جاری۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شفاقت خان ہمراہ انچارج چوکی ٹی آئی پی زاہد خان اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش عادل خان ولد عارف خان سکنہ محلہ عید گاہ کو 01 کلو ہیروئن اور محمد شفیق ولد غلام سرور درویش کو 30 لیٹر شراب سمیت گرفتار۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران منشیات فروش محسن ولد عبدالجبار کو 03 کلو 195 گرام چرس اور 97 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کے دوران منشیات فروش اورنگزیب ولد صابر سلطان سکنہ حال نئی آبادی کو 980 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں