26

مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں اور کاغان میں برف باری نے مناظر مزید دلفریب کر دئیے

مانسہرہ ۔ مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں اور کاغان میں برف باری نے مناظر مزید دلفریب کر دئیے ہیں۔ سیاحوں کا فیملیز کے ہمراہ ٹھنڈے ٹھار موسم میں موج مستیاں جاری ہیں۔

قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقام شوگراں اور کاغان میں برف باری کے سحر انگیزمناظر نے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے ۔

منفی درجہ حرارت کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح اپنی فیملیز کے ہمراہ برف باری کے طلسماتی مناظر سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کاغان اور شوگراں میں سیاح خود کو محفوظ اور سہولیات سے مطمئن دکھائ

دینے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی یہاں آنے کی دعوت دے رہے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں