6

نان بائیوں نے روٹی کی قمیت میں 10 روپے کا من مانہ اضافہ کر دیا

مانسہرہ ۔ ہزارہ میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانہ اضافہ کر دیا۔

ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں میں نان بائیوں کی جانب سے 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھا دیے گئے ہیں اور 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھا۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں