4

ہریپور میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس برآمد

ہریپور ۔ ہری پور تھانہ کھلابٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی۔بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس برآمد۔ مقدمہ درج۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ہری پور پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری۔

ایس ڈی پی او سرکل صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمٰن نے ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش شیر جنگ عرف کالا ولد عمر زمان سکنہ پڈھانہ کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

باوثوق زرائع سے معلومات حاصل کرتے ہوئے ایس ایچ او نے کچہ راستہ قبرستان نزد محلہ دربند کھلابٹ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزکورہ کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 19 کلو 890 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوران سرسری انٹاروگیشن ملزم نے اپنے دیگر 02 منشیات فروش ساتھیوں کا اس مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں